حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور:  پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی جاہیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے حکومت پاکستان اور قوم کے مفادات کا خیال رکھیں بھارت طاقت کے نشے میں اندھا ہو چکا ہے اُس کو پاکستان کی طاقت اور اہمیت سے باور کروانے ضرورت ہے۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے مز ید کہاکہ حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ایل او سی پر گولہ باری اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی طرف سے خطے میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حکمرانوں کی بھارتی جارحیت پر خاموشی پر مودی سرکار غلط تاثر لے رہی ہے اور پاکستان کو کمزور سمجھ کر سر پر سوار ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا پاکستان کو بائی پاس کر کے فضائی تجارت کرنے کے عندیہ تشویشناک ہے ، عالمی برادری حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھائیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ 18کروڑ پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، حکومت پاکستان کو بھارتی دہشت گردی کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں