ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار کو نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چوہدری نثار کو نوٹس جاری
کیپشن: چوہدری نثارالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 41کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے...فوٹؤ: فائل

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 41کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر 15رہنماوں کو ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر ترین کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

چوہدری نثارعلی خان کو چکری روڈ پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں تحریری اجازت کے بغیر جلسہ منعقد کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کی دفعہ41 کے تحت کسی بھی امیدوار کو انتخابی جلسہ منعقد کرنے سے تین دن قبل ضلعی انتظامیہ سے تحریری اجازت لینا ہوتی ہے۔یاد رہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔