عازمین حج جانے سے قبل یہ ویکسین ضرور لگوا کر جائیں ،نئی ہدایات جاری 

عازمین حج جانے سے قبل یہ ویکسین ضرور لگوا کر جائیں ،نئی ہدایات جاری 

اسلام آباد:قومی  ادارہ صحت  نے  عازمین حج کی سہولت کے لئے کوویڈ ویکسینیشن کے عمل کو اپ ڈیٹ کر دیا ،کہا ماڈرنا اور فائزر ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہیں ، مسافر کسی بھی کورونا ویکسین سینٹر سے  بوسٹر خوراک   حاصل کرسکتے  ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ صحت کی جانب سے  عازمین  کے لیے    چار ویکسین ماڈرنا، فائزر، اسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دی گئ ہے ،کسی ایک ویکسین کی دو خوارک  لگوانا لازمی ہے۔

   این سی او سی   کے مطابق حج عازمین اپنی  پہلی یا دوسری خوراک کے   28 دن کے بعد  اپنی مطلوبہ ویکسین کی بوسٹر خوراک حاصل کرسکتے ہیں،یہ نئی گزارشات عازمینِ حج کے لئے سعودی عرب کی حکومت ویکسینیشن کے تقاضوں کی تعمیل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔