معیشت بہتر ہونے میں 15 سال لگیں گے، اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے: شبرزیدی 

معیشت بہتر ہونے میں 15 سال لگیں گے، اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے: شبرزیدی 
سورس: File

کراچی : سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہونے میں 10 سے 15 سال لگیں گے۔ اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کی قسمت پر رونا آتا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو بھی جائے تو معیشت بہتر نہیں ہوگی۔ زرمبادلہ میں کمی پوری نہیں ہوگی۔ 

شبرزیدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید 10 سال آئی ایم ایف کے ساتھ رہنا ہوگا۔ اس کے بعد معیشت کی بہتری کی کچھ امید ہے۔ میرے خیال میں تکنیکی طور پر اسحاق ڈار کو جیل میں ہونا چاہیے۔ ان کے اپنے بارے میں بیان پر جواب نہیں دوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں