پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Sherooz Kashif, Youngest Pakistani mountaineer,


لاہور :پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،شہروز کاشف کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق شہروز کاشف کا نام ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والےکم عمر کوہ پیما کے اعزاز میں شامل کیا گیا،کے ٹو کو بھی کم عمری میں سر کرنے پر شہروز کاشف کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کیا گیا،شہروز کاشف کو دونوں ریکارڈز کے سرٹیفکیٹ بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے موصول ہوگئے۔

7a04f0a880a4818b5f9fd4ca23754311

واضح رہے اس سے قبل شہروز کاشف نے انتہائی کم عمری میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کے اپنا لوہا منوایا تھا ،شہروز کاشف نے نیپال میں موجود مناسلو چوٹی کو سر کیا ، جس کی بلندی آٹھ ہزار 163 میٹر ہے ۔ پاکستانی کوہ پیما اس سے پہلے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور پاکستان کی سب سے بلند چوٹی کے ٹو کو بھی سر کرچکے ہیں ۔

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف اس سے قبل انتہائی کم عمر میں کے ٹو چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر چکے ہیں ، شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں کے ٹو جیسی بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں  جبکہ اُنہوں نے محض 17 برس کی عمر میں دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک بھی سر کی تھی ۔

 رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ساجد سدپارہ نے 20 برس کی عمر میں کے ٹو سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔