پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
سورس: file

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کرپشن کے ایک مقدمے میں ہوئی ہے۔ عمران خلاف کے خلاف مقدمے کی تفتیش نیب کر رہ ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو لفافے میں بند کرکے کابینہ سے منظور کرایا گیا، کابینہ کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے نیب قانون میں ترمیم کرائی اور ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 15 دن کرائی، آج نیب قانون میں ترمیم کا پہلا بینیفیشری عمران خان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ ’سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا دہشتگردی اور ملک دشمنی ہے۔بطور سیاسی کارکن ہم کسی کی گرفتاری پر خوشی کااظہار نہیں کرسکتے۔ عمران نیازی اور پی ٹی آئی قیادت نے حساس، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، یہ مناظر پاکستان کے عوام نے کبھی نہیں دیکھے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کے آخر میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر فوری باز آجائیں بصورتِ دیگر شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
 

مصنف کے بارے میں