لاہور اور گردونواح میں شدید بارش، جل تھل ایک ہو گیا  

Heavy rains lashed Lahore and surrounding areas
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دار بارش جاری ہے جس سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ محمکہ موسمیات نے جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لاہور 97، سرگودھا 55، حافظ آباد 43، اوکاڑہ 37، منڈی بہاء الدین 33، قصور 32، ساہیوال 19، منگلہ 07 ، مری 05، نارووال 03، ڈی جی خان 02 اور جھنگ میں 01 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں 51، جیکب آباد 12، سکرنڈ 06، حیدر آباد 05، چھور، لاڑکانہ 04، ٹھٹھہ 03 ،شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام 01، بالا کوٹ 16، مالم جبہ، پٹن 04، بنوں، ہری چند 02، بارکھان 11، کوہلو، لسبیلہ 03، راولا کوٹ 05 اور ڈھلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔