جعلی اکاؤنٹس پاکستانی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، مارک زکر برگ

جعلی اکاؤنٹس پاکستانی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، مارک زکر برگ

واشنگٹن: فیس بُک کے سر براہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

امریکی کانگریس میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تمام جعلی اکائونٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان سب کو بند کر رہے ہیں جن کے ذریعے ووٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ دو دن تک ڈیٹا اسکینڈل کے حوالے سے امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہو گئے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اپنے صارفین کے کوائف کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تھے اور وہ اس کوتاہی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے امیر مقام کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا کھوج لگا لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز انہیں ایوان نمائندگان کی توانائی اور تجارت کی کمیٹی نے بلایا ہے ۔ اس سے قبل انہیں سینیٹ کی قانونی اور تجارتی کمیٹی میں ایک گواہ کے طور پر بھی مدعو کیا جا چکا ہے۔

زکر برگ اپنے ایک بیان میں فیس بک کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

انہوں نے توانائی و تجارت کی امریکی نمائندگان کی کمیٹی کو ایک تحریری بیان میں بتایا تھا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان آلات یا ٹولز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ یعنی جعلی خبریں ، انتخابات میں بیرونی مداخلت اور نفرت انگیز بیانات کے ساتھ پروگرامنگ اور نجی کوائف کے تحفظ کے شعبوں میں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں