نواز شریف یو اے ای اور یورپ کے دورے کے بعد  واپس لندن پہنچ گئے

نواز شریف یو اے ای اور یورپ کے دورے کے بعد  واپس لندن پہنچ گئے
سورس: File

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کےقائد  نواز شریف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور متعدد یورپی ممالک کے جامع دورے کے بعد واپس  لندن پہنچ گئے۔ اس دورے میں انہوں نے بااثر رہنماؤں اور سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔ 

نواز شریف کا سفر 24 جون کو اس وقت شروع ہوا جب وہ لندن سے دبئی روانہ ہوئے، وہاں انہوں نے اپنی پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے اہم بات چیت کی۔

 دبئی میں قیام کے دوران نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور  آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے سیاسی منظر نامےپر روشنی ڈالی گئی۔

28 جولائی کو دبئی سے روانہ ہوتے ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ن سعودی عرب گئے  بھر انہوں نے  اٹلی کا سفر کیا جس کے بعد سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے دورے کیے، اس طرح  انہوں نے یورپی سیاسی ماحول میں اپنی موجودگی کو مستحکم کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن میں ان کی رہائش گاہ واپسی کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنما مستقبل قریب میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن کے سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔

دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کہا تھا کہ  نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں