شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کا جنگی منصوبہ چوری کر لیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کا جنگی منصوبہ چوری کر لیا

سیول :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جنوبی کوریا کے فوجی دستاویزات کی ایک بڑی تعداد چوری کر لی ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز ری چول ہی کا کہنا ہے کہ چوری کی جانے والی معلومات وزارتِ دفاع سے متعلق ہیں۔چوری کی جانے والی دستاویزات میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ سے متعلق تیار کیے جانے والےمنصوبے بھی شامل ہیں۔

شمالی کوریا سے امریکہ یا اتحادیوں کو خطرے کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔ایٹم بم سے کئی گنا طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا گیا: شمالی کوریاجنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان دستاویزات میں جنوبی کوریا کی خصوصی افواج کے منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی جن میں اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات بھی شامل تھیں۔

ری چول کے مطابق جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات چوری کی گئیں اور ان میں سے 80 فیصد کی ابھی تک شناخت نہیں کی گئی ہے۔ یہ دستاویزات گذشہ سال ستمبر میں ہیک کی گئیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر جاپان برہم، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست شمالی کوریا نے حال ہی میں ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا جسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جا سکتا ہے۔دوسری طرف امریکی اور کم جانگ کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہو رہا ہے،دونوں صدور نے ایک دوسرے کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ہیں۔