شیخ رشید کا عوامی انداز،نان بائی کے ساتھ تندور پر روٹیاں لگائیں

شیخ رشید کا عوامی انداز،نان بائی کے ساتھ تندور پر روٹیاں لگائیں
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

راولپنڈی:شیخ رشید نے الیکشن مہم کے لئے ایک مرتبہ پھر عوامی انداز اپناتے ہوئے اپنے ووٹرز کا دل جیتنے کے لئے نان بائیوں کے ساتھ ملک کر تندور پر روٹیان لگانی شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنماؤں نے کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے حلقے میں نان بائی کی دکان پر پہنچے اور ان کے ساتھ مل کر نان لگائے، گاہکوں کو روٹیاں بھی لگا کر دیں اور ساتھ ہی ساتھ ووٹ کی اپیل بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے، ذرائع

راولپنڈی کے حلقوں این اے 60 اور 62 کے امیدوار شیخ رشید احمد نے انتخابی مہم کے لیے سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا۔اس دوران جب وہ ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ 'آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟'عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیا، ’آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

شیخ رشید نے اپنے اس نرالے انداز کو 'عوامی انداز' قرار دیا اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عام لوگوں کے ساتھ ان ہی کی طرح رہنا ہمیشہ ہی پسند ہے‘۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں