گورنر اہم عہدہ ہے ، اس کی عزت کرنی ہے، انتخابات کیلئے 90 دن انتظار کروں گا،حکم پر عملدر آمد نہ ہوا تو پھر دیکھوں گا: جسٹس جواد 

گورنر اہم عہدہ ہے ، اس کی عزت کرنی ہے، انتخابات کیلئے 90 دن انتظار کروں گا،حکم پر عملدر آمد نہ ہوا تو پھر دیکھوں گا: جسٹس جواد 
سورس: File

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو حکم دے دیا ہے۔ 90 دن انتظار کروں گا عملدر آمد نہیں ہوا تو پھر دیکھوں گا۔ 

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس جواد حسن نے صدر پاکستان کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے احکامات دینے کے لیے دائر  درخواست پر سماعت  کی ۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرچکی ہے۔ ای سی پی اس حوالے سے میٹنگ کر رہا ہے۔ میرے سب احکامات مانے جاتے ہیں ۔میں بھی 90 دن انتظار کروں گا  اگر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر دیکھوں گا۔

جسٹس جواد نے کہا کہ آپس میں لڑنا نہیں ۔گورنر ایک عہدہ ہے، اس کی عزت کرنی ہے ۔وہ میری عزت کرتے ہیں ۔ میرے پاس جنتے کیس آئے میں نے فیصلے کیے ۔ ابھی کچھ نہیں ہوا، ہم بھی یہیں بیٹھے ہیں، گھبرانے کی بات نہیں جس دن کوئی چوں چاں کرے گا میں دیکھ لوں گا ۔ 

مصنف کے بارے میں