بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

نئی دہلی : بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  عید الفطر کی نماز کے دوران دلی کی جامع مسجد کے شاہی امام  نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید  کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے  سادگی سے منائیں۔ بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ، حالیہ دنوں میں کورنا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ان حالات میں عیدالفطر پر کورونا ایس اور پیز کی پابندی کروائی جارہی ہے ۔ 

دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے  اور  دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر گزشتہ روز منائی گئی ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی  عید الفطر گزشتہ روز مذہبی جوش اور جذبے سے منائی گئی تھی ۔ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لیے حکومتی ادارے  اور رضا کار تنظیموں کے اراکین نے اپنی خدمات انجام دیں۔