آئی پی پی نے انتخابی مہم کے لیے حکمت عملی طے کرلی: پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر بھرپور تنقید کی جائے گی 

آئی پی پی نے انتخابی مہم کے لیے حکمت عملی طے کرلی: پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر بھرپور تنقید کی جائے گی 

لاہور:آئی پی پی نے انتخابی مہم کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر بھرپور تنقید کی جائے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردی ہیں  پارٹی قائدین کے درمیان حکمت عملی طے پاگئی ہے کہ آگے آنے والے انتخابات میں کیا کرنا ہے اور کس طرح کی پالیسی سے عوام میں جانا ہے اور کس طرح کا بیانیہ ہوگا۔ 


استحکام پاکستان پارٹی نے  پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی پالیسیوں کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پارٹی قائدین کے درمیان حکمت عملی طے پاگئی ہے۔ حکمت عملی کے حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کا آج عشائیہ بھی ہوگا۔

عشائیے کی میزبانی جہانگیر ترین اور صدر پارٹی علیم خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں پارٹی چیئرمین اپنے ساتھیوں کو پارٹی پالیسی سے متعلق آگاہ کریں گے، عشائیے میں آئندہ انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے کی ہدایت دیں گے۔

مصنف کے بارے میں