بلاول کی وارننگ ، وزیر اعظم نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کل اہم اجلاس بلالیا 

بلاول کی وارننگ ، وزیر اعظم نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کل اہم اجلاس بلالیا 

اسلام آباد : مالی امور پر حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے مذاکرات کل ہورہے ہیں جس میں دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزراء اور ماہرین حصہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے  اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری بھی شریک ہوں گے۔ 

یہ اجلاس اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہوگا کہ یہ بجٹ تجاویز پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شدید تنقید کے تناظر میں ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وہ قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری میں شریک نہیں ہوں گے۔

رواں ہفتے کے شروع میں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے شرکت کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں