حکومت نے پی ایچ ایف سے پروہاکی لیگ میں شرکت کیلئے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

 حکومت نے پی ایچ ایف سے پروہاکی لیگ میں شرکت کیلئے اخراجات کی تفصیل مانگ لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایچ ایف آفیشل

لاہور:(قادر خواجہ) ایف ائی ایچ کی جانب سے پی ایچ ایف پر ممکنہ پابندی کی تلوار کے باعث  وفاقی حکومت کا پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ممکنہ پابندی کی پیشِ نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے پرولیگ کے لیے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وفاقی حکومت کو جواب دیا کہ پروہاکی لیگ میں شرکت کے لیے 12 کروڑ روپے درکار ہیں ۔پی ایچ ایف نے اپنے جواب میں کہا کہ اگر پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کی تو ایف آئی ایچ پابندی لگانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرسکتا۔جن میں بھاری جرمانہ اور 2 سال کیلئے پاکستان پر انٹرنیشنل پابندی کی آپشن بھی زیرغور ہے۔

خیال رہے کہ پروہاکی لیگ میں پاکستان نے دو فروری کو اپنا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف کھیلنا ہے۔