فاسٹ بائولر جنید خان نے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کر دیا

فاسٹ بائولر جنید خان نے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کر دیا
کیپشن: image by Cricinfo

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جنید خان نے ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیے جانے پر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار دلچسپ انداز میں کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بائولر جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کر دیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بائولر وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹیم میں جگہ دے دی ہے ۔

فاسٹ بائولر جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے منہ پر ٹیپ لگائے ہوئے ہیں ۔

فاسٹ بائولر نے کیپشن میں لکھا ہے کہ سچ کڑوا ہوتا ہے اس لیے میرے لیے خاموش رہنا ہی مناسب ہوگا ، جنید خان نے اپنے طور پر خاموش احتجاج ریکارڈ کرانے کی کوشش کی ہے کہ ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنتی تھی ۔