اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس

اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس
کیپشن: اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس
سورس: فائل فوٹو

نیو یارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔

بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو خبردار کیا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں اور کورونا کا نیا وائرس اومیکرون ویریئنٹ سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا زندگی معمول پر آ جائے گی لیکن اب ہم وبائی مرض کے بدترین دور سے داخل ہو رہے ہیں۔ میں نے چھٹیوں کے اپنے بیشتر منصوبے منسوخ کر دیے ہیں کیونکہ میرے قریبی دوست اومیکرون کی وجہ سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

228cbc6116d6bda3a80f1d8714bca811

انہوں نے مزید کہا کہ اومیکرون ویرینٹ پہلے کے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ جلد ہی دنیا کے ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا کہ اومیکرون آپ کو کس حد تک بیمار کر سکتا ہے تاہم ہمیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ جب تک اس نئے ویریئنٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ جاتیں ہمیں اسے کم خطرناک نہیں سمجھنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈی جی ٹیڈروس ایڈہانم گبریس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے کہ چھٹیاں ختم کر دیں۔