ٹیم مینجمنٹ کا بڑا فیصلہ ،ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سکواڈ  سے حسن علی باہر

ٹیم مینجمنٹ کا بڑا فیصلہ ،ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سکواڈ  سے حسن علی باہر

لاہور:ٹیم مینجمنٹ  نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سکواڈ  سے حسن علی کو آئوٹ کردیا ہے۔ حسن علی کو خراب پرفارمنس کی وجہ سے سکواڈ سے باہر کیاگیا ہے۔ آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بائولر حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔فاسٹ بولر انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہو گا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان،عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاداب خان سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں