روپوشی ختم ،حماد اظہر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

روپوشی ختم ،حماد اظہر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

اسلام آباد :حماد اظہرروپوشی ختم کرکے  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   کل مجھے بانی تحریک انصاف کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ   یہاں سے پشاور جا کر قبل از گرفتاری ضمانت لیکر عدالت پیش ہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ مراد سعید سمیت اب تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

واضح رہے کہ  پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے   51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کی تھی۔

مصنف کے بارے میں