دودھ اور لہسن کے استعما ل کے ایسے فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہوںگے

دودھ اور لہسن کے استعما ل کے ایسے فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھے ہوںگے

اسلام آباد :دودھ اور  لہسن کا فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ دودھ میں لہسن ملا کر استعمال کرنے سے آپ دمے، نمونیا، دل کے امراض، کھانسی اور کولیسٹرول اور دیگر کئی بیماریوں سے خاطر خواہ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ان دونوں چیزوں کو نیچے دئے گئے طریقے کے مطابق استعمال کیجئے ۔ لہسن کے 10 جوے پیسے ہوئے، چینی 2 سے 3 چائےکے چمچے، دودھ 500 ملی لیٹر اور پانی 250 ملی لیٹر۔ ایک پین میں پانی اور دودھ شامل کریں پھر اس میں لہسن ڈال دیں۔جب تک ابال نہیں آجائے تینوں چیزوں کو پکاتے رہیں، ابال آنے پر چینی شامل کریں۔ اس ڈرنک کو گرم ہی استعمال کریں، یہ ڈرنک آپ کو کیلئے کتنی فائدہ مند ہے آئیے جانتے ہیں۔

دمہ اور نمونیا: اس ڈرنک سے آپ کو دمے اور نمونیا سے نجات حاصل ہوسکتا ہے۔ دن میں 3 بار استعمال کرنے سے نمونیا سے نجات حاصل ہوگا۔

 کولیسٹرول: اگر آپ اس ڈرنک کو پورے ہفتے استعمال کریں تو اس سے آپ کا کیسٹرول کنٹرول میں رہے گا۔

 نظام ہاضمہ: کی بہتری لہسن کے ذریعے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر اور مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔ اس ڈرنک کے ذریعے جسم میں سے زہریلے مواد کا بھی خاتمہ ہوگا۔

جوڑوں کا درد: اس ڈرنک سے آپ کے جوڑوں کے درد بھی آرام ملے گا۔

نیند کی کمی: وہ افراد جن کو رات میں بھرپور نیند نہیں آتی وہ اس ڈرنک کو استعمال کریں۔ اس سے دماغ کو سکون ملے گا اور آپ کو بھرپور نیند بھی آئے گی۔

 کھانسی: کھانسی دور کرنے کے لئے اس ڈرنک میں ذرا سی ہلدی ملا لیں اور پھر پیئں۔ اس سے جراثیموں کا خاتمہ ہوگا اور کھانسی میں افاقہ ہوگا۔