1970ء کے بعد بھارت میں پہلی بار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

1970ء کے بعد بھارت میں پہلی بار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

نئی دہلی:  بھارتی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے  54 سال بعد آرمی چیف  جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر (31 مئی 2024)  کو پوری ہو رہی تھی اب وہ  30 جون 2024  کو ریٹائر ہوں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  جنرل منوج پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو سی او اے ایس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ 


جنرل پانڈے کی توسیع تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد ہوئی ہے جب اس وقت کی اندرا گاندھی کی قیادت والی حکومت نے پہلی مرتبہ 1970 کی دہائی کے آوائل میں آرمی چیف جنرل جی جی بیور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔


 
 
 

مصنف کے بارے میں