ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری کے ساتھ کرکٹ کھیلی جائے، بابر اعظم

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری کے ساتھ کرکٹ کھیلی جائے، بابر اعظم
سورس: file photo

بارباڈوس : قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری کے ساتھ کرکٹ کھیلی جائے ۔ 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھی پرفارم کروں۔

بابراعظم نے کہا کہ کپتانی کوایک بڑا چیلنج سمجھ رہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز سیریز میں اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے۔ جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں ان کو مزید موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کو ویسٹ انڈیز میں باؤنس ملتا ہے۔ فاسٹ بولر ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے۔ویسٹ انڈیز میں سپنرز کوبھی مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں موقع دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان28 جولائی کو ٹی20 سیریز شروع ہوگی جس میں چار میچ کھلیے جائیں گے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔