پنجاب حکومت کو اڑھائی کھرب سے زائد مالی خسارے کا سامنا

Punjab government, financial deficit, fiscal year, PTI, CM Punjab, Usman Buzdar

لاہور: پنجاب حکومت کا ایک اور سال ختم ہو گیا مگر مالی خسارے کم نہ ہو سکے ، رواں مالی سال کے اختتام پر پنجاب حکومت کو اڑھائی کھرب سے زائد خسارے کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مخدوش مالی حالت اور صوبائی محکموں کی ناقص کارکردگی نے بزدار حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 3 کھرب 17 ارب آمدن کا تخمینہ لگایا لیکن ناقص کارکردگی کی بناء پر صوبائی محکمے صرف 39 ارب 65 کروڑ ہی جمع کر سکے ۔

پنجاب کے بیس سے زائد محکمے صوبائی خسارے میں کمی لانے میں ناکام رہے ۔ ناقص کارکردگی کے باعث پنجاب حکومت کے محکمے آمدن اہداف سے 2 کھرب 65 ارب 54 کروڑ 49 لاکھ روپے دور رہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ کھرب کی کٹوتی کے بعد اڑھائی کھرب کے مالی خسارے سے پنجاب حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں ۔

واضح رہے کہ مالی مشکلات کے باعث ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں مشکلات کا خدشہ ہے ۔