وبا کی وجہ سے سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت مزید بگڑ گئی

وبا کی وجہ سے سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت مزید بگڑ گئی
کیپشن: وبا کی وجہ سے سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت مزید بگڑ گئی
سورس: فائل؛ فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سینیٹر کلثوم پروین کا وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی طبعیت مزید خراب ہو گئی اور انہیں نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ 

لیگی رہنما کا وبا کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ روز مثبت آئی تھی جس کے بعد انہیں پمز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ آج ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں وہاں سے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروزین کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آکسیجن لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو 14 دن کے لئے گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 54 افراد عالمی وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مزید 3100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھںٹوں میں ملک بھر میں وبا کے 43214 کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان میں سے 3113 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں وبا کے کیسز سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔