شاہ محمود قریشی مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

شاہ محمود قریشی مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کےانہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ان کیمرہ سائفر کیس معاملے کی سماعت جسٹس ابو الحسنات نے کی۔  اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، پی ٹی آئی وکلاء بابر اعوان اور شعیب شاہین سیکرٹ ایکٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  شاہ محمود کو سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کا موبائل برامد کرنے کے لیے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے بھی عدالت سے شاہ محمود کے مزیدپانچ دن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور   اسپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں