حکومت پی ڈی ایم میں اہم معاملات طے پا گئے ،پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا

PDM Meeting, PPP, Pakistan Politics, Marryam Nawaz, Nawaz Sharif, Bilawal Bhutto, Latest News, Imran Khan, Asif Zardari

لاہور:وفاقی حکومت  سینیٹ کی 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو دینے پر رضامند ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹرز کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے صادق سنجرانی کو بتایا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نہیں مانتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کرنا چاہتی ہے جو ان کا حصہ ہے، پی ڈی ایم اس مقصد کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس نہیں جائے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اعزاز ہمیں چیئرمین سینیٹ سے ملے۔

سینیٹ کے چیئرمین نے اس پر اتفاق کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اس کو باضابطہ بنانے کے لیے آئندہ ہفتے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔سینیٹ میں نشستوں کے حساب سے پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)کو 6 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی جبکہ 4 جے یو آئی (ف)سمیت اتحاد میں دیگر چھوٹی جماعتوں کو جائیں گی۔

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی 12کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے جبکہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کرے گی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایم این ایز اور سینیٹرز کی تمام اہم مشترکہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو اگلے دو اجلاسوں کے لیے ججوں کا تقرر کرتی ہے۔ کمیٹی جلد ہی لاہور ہائیکورٹ کے 13 ججوں کی تقرری کی تصدیق کے لیے میٹنگ کرے گی۔ کمیٹی کے تمام ممبران باری باری اس کی سربراہی کرتے ہیں۔