پاکستان کا خطے میں استحکام امن کیلئے موقف، انڈین آرمی چیف بھی معترف  

Pakistan's position for stability and peace in the region, Indian Army Chief also introduced
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے بھی بالاخر خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی چیف منوج مکنڈ نروانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے جو سیز فائر کا معاہدہ کیا ہے وہ امن واستحکام کی جانب پہلا قدم ہے۔

بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نروانے نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

منوج مکنڈ نروا نے کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان بھی ایسی خواہش رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایل او سی پر فائر بندی سے بارڈر کے ارددگرد کے تمام علاقوں کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے امن کی بحالی کا احساس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گزشتہ تین مہینوں سے جاری جنگ بندی کے معاہدے سے ہوا ہے۔ امید ہے کہ امن کا یہ عمل جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر ایک اہم رابطہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ ایل او سی پر 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے گی۔

دونوں جانب سے اس معاہدے پر سختی سے پابندی کی جا رہی ہے تاہم بھارتی فوج نے کچھ دن قبل اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔