خیبر پختونخوا حکومت کا سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ 

خیبر پختونخوا حکومت کا سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ 
سورس: File

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر لاگو ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا . فنانس بل 2022-23میں تمباکو پرلاگو ٹیکس نصف کیا جائیگا .نسوار بھی سستی ہوگئی . صوبائی حکومت نے فنانس بل کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔

خیبرپختونخوامیں تمباکو صنعت سے وابستہ افرادکےلئے خوشخبری ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر لاگو ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فنانس بل 2022-23میں ترامیم کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا ۔ جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

ترامیمی مسودے کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت ورجینا تمباکو پر ٹیکس ڈیوٹی کی شرح 12فی کلو مقرر کی تھی جسے اب کم کرکے 6روپے فی کلو کیا جارہا ہے۔ اسی طرح سفید پتہ اور رسٹیکا تمباکو پر ڈیوٹی کی شرح 6 روپے سے کم کر کے 3 روپے فی کلو تجویز کی گئی ہے جبکہ نسوار پر 5 روپے فی کلوکے بجائے ڈھائی روپے فی کلو کا ٹیکس لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں