اپوزیشن جماعتوں کا ملک بھر کے انتخابی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کا ملک بھر کے انتخابی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے آٹھ اگست کو الیکشن کمیٹٰی کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے مسئلے پر اے پی سی اجلاس بلایا جس کے دوران تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آٹھ اگست کو الیکشن کمیٹی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی ، متحدہ میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے
 
 
غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ، دوسری جانب ہم خیال جماعتیں آٹھ اگست کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گی۔

اجلاس کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے ایکشن کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا بیان مہنگا پڑ گیا
 
 
اس سلسلے میں شیری رحمان نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ ہوا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار مسلم لیگ ن سے ، سپیکر قومی اسمبلی کے لیے امیدوار پیپلزپارٹی سے ہوگا ، ڈپٹی سپیکر کے لیے امیدوار متحدہ قومی موومنٹ سے لیا جائے گا۔