فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار
سورس: File

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا  نے رپورٹ کا اعلان کردیا۔ ایکشن ٹھیک ہونے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ رہیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو موصول رپورٹ میں محمد حسنین کی ایک سے زائد گیندوں پر اعتراض سامنے آیا ہے۔ محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا اور وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کررہے تھے ۔

قومی کرکٹر کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لمز یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن چونکہ بگ بیش میں رپورٹ ہوا تھا اس لئے رزلٹ کا اعلان بھی کرکٹ آسٹریلیانے کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین باؤلنگ ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں