چین میں منگ دور کے” مچھلی تالاب “ والے پیالے کی 29.5ملین ڈالر میں نیلامی

چین میں منگ دور کے” مچھلی تالاب “ والے پیالے کی 29.5ملین ڈالر میں نیلامی

ہانگ کانگ (آئی این پی ) منگ خاندان کے دو ر کا ” مچھلی تالاب “ گوشہ دار پیالہ یہاں سوتھے بھائی سپرنگ سیل میں 229ملین ہانگ کانگ ڈالر (29.5ملین امریکی ڈالر ) میں نیلام کیا گیا ، نیلے اور سفید رنگ والا مٹی کا پیالہ کا قطر 23سینٹی میٹر ہے اور اسے کھلتے ہوئے کنول پھول کے تالاب میں تیرتی ہوئی مچھلی کے ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
، شوانڈی دور (1426-1435ء) میں بنایاگیا ، یہ پیالہ انتہائی غیرمعمولی حالات میں محفوظ کیا گیا ہے اور اسے نجی ہاتھوں میں اوائل منگ نیلے اور سفید مٹی کی ایک زبردست مثال خیال کیا جاتا ہے ، سوتھے بھائی کے ایشیائی ڈپٹی چیئرمین نکولس چاﺅنے کہا کہ مٹی کا یہ برتن انتہائی نایاب ہے اور غالباً منفرد بھی ہے ، اس کا شمار اس دور کے دوران تیار کئے جانیوالے انتہائی نفیس ٹکڑوں میں ہوتا ہے ۔
چاﺅ نے کہا کہ یہ ایک ایسا پیس ہے جو جاپان میں انتہائی مشہور ہے ،اس کی نمائش 1963ءمیں ٹوکیو کے قومی عجائب گھر میں اور 1966 ءمیں کیوٹو کے قومی عجائب گھر میں کی گئی اور اس کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ۔