سردیوں میں گرم پانی سے نہانا انتہائی نقصان دہ!

نیویارک: سردیوں میں نہانا کسی عذاب سے کم نہیں لیکن اگر گرم پانی مل جائے تو نہانے کے ارادہ بن ہی جاتا ہے ، مگر یہ کیا ؟ ماہرین نے تو کچھ اور ہی کہ ڈالا ۔ ماہرین کے مطابق گرم پانی سے نہانے سے جلد خشک اور بال ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ یہ جلد کے قدرتی آئل کو ختم کرکے ایگزیمیا اور خارش کا بھی سبب بنتاہے۔

ماہر ڈرماٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا پانی پٹھوں ریشوں اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ گرم پانی جسم کے مساموں کو کھولتا ہے ایسا نہیں ہے یہ اصل میں مساموں کو بند کرتا ہے۔ڈاکٹر کارل ٹھارنیفل کے مطابق ٹھنڈا پانی جسم کی چوٹوں کو جلدی ٹھیک کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور خون کی وریدوں کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کے بے تحاشا فوائد ہیں لیکن دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ہوجو سردیوں میں ٹھنڈے شاور کے نیچے کھڑا ہونے کی ہمت رکھتا ہو ،بہر حال اگر ٹھنڈے پانی سے نہانا ممکن نہ ہو تو پانی کو نیم گرم کر لیں تاکہ فائدہ نہ سہی کم از کم نقصان تو نہ ہو۔