وزیراعلیٰ پنجاب کا بطور صوبائی وزیر حلف اٹھانے والے خیال احمد کاسترو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا بطور صوبائی وزیر حلف اٹھانے والے خیال احمد کاسترو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خیال احمد کاسترو کے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں ایم پی اے خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خیال احمد کاسترو نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خیال احمد کاسترو عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کریں گے اور بحیثیت صوبائی وزیر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے جبکہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اقدامات کا محور غریب عوام کی فلاح ہے اور ہم عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں