سپریم کورٹ میں آج تین اہم مقدمات کی سماعت

 سپریم کورٹ میں آج تین اہم مقدمات کی سماعت
سورس: file

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج تین اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق  عام انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بھی آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ 

جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت بھی آج ایک بجے ہو گی۔  جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔ 

  سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت بھی آج ہو گی۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں