روس نے سب سے بڑا مال بردار راکٹ ’پروٹون ایم ‘خلا میں بھیج دیا

روس نے سب سے بڑا مال بردار راکٹ ’پروٹون ایم ‘خلا میں بھیج دیا

ماسکو:شمالی کوریا کے بعد روس بھی تجربات کرنے میں متحر ک ہو گیا ، روس نے اپنا سب سے بڑا مال بردار راکٹ ’پروٹون ایم ‘خلا میں بھیج دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق روس نے امریکی ٹیلی کام سیٹلائٹ ایکوسٹار 21 لے جانے والے پروٹون راکٹ کو خلا میں صبح 6بج کر 45منٹ پر جنوبی قازقستان کے بیکونر خلائی اڈے سے کامیابی سے روانہ کیا ہے ۔

روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام مراحل شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئے ہیں۔ پروٹون ایم روس کا سب سے بڑا مال بردار راکٹ ہے اور یہ 1965ءسے زیر استعمال ہے، لیکن گزشتہ برس پریشان کن ناکامیوں کے بعد جون میں پروٹون کی روانگی روک دی گئی تھی۔ ایکوسٹار21 یورپ میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم کرے گا اور یہ معیاری وقت کے مطابق58 12:پر مدار میں داخل ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔