مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر انوکھی سزا -

چین سے کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے ۔

مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر انوکھی سزا -

بیجنگ: چین سے کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے ۔ یہ مالک دراصل مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر خود کو سزا دے رہا تھا۔ جب مالک نے خود کو سزا دینے کیلئے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا تو اس کے ملازم مردوخواتین بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلنے لگے۔ یہ تمام افراد برفیلی سڑک پر ایسے ہی چلتے ہوئے ایک سٹور سے دوسرے تک گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیلین میں پیش آیا۔ مالک نے اپنی مصنوعات کی فروخت کا16ہزار پائونڈ کا ہدف مقرر کررکھا تھا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا ۔ واضح رہے چین میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر کسی کمپنی کے ملازمین گھٹنوں کے بل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھے جا چکے ہیں لیکن تب ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا مگر اس واقعہ میں مالک خود بھی اپنے آپ کو سزا دے رہا تھا۔