خلا سے کچرا صاف کرنے کیلئے جہازروانہ

جاپان سے کارگو خلائی جہاززمین کے مدار میں موجود کچرا اٹھانے کیلئے روانہ کر دیا گیا

خلا سے کچرا صاف کرنے کیلئے جہازروانہ

ٹوکیو:زمین سے توکچرا صاف ہوانہیں مگرجاپان والے صفائی کے لیے خلا تک پہنچ گئے ہیں۔ جاپان سے کارگو خلائی جہاززمین کے مدار میں موجود کچرا اٹھانے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔زمین کے مدار میں پائے جانے والے کچرے کا کچھ حصہ ہٹانے کیلئے جاپان نے شمالی بحرالکاہل میں قائم ٹنگاشیما خلائی مرکز سے کارگو جہاز بین الاقوامی خلائی مرکز بھیجا۔اس خودکارکارگو خلائی جہاز کا نام سٹورک ہے جبکہ جاپانی زبان میں  اسے کونوٹوری کہا جائے گا۔ خلائی جہاز 700 میٹر لمبے ایک آلے کی مدد سے اپنا کام سر انجام دے گا جو ایلمونیم اور سٹیل کے تاروں سے بنا ہوا ہے۔

حکام کے مطابق الیکٹرو ڈائنامک آلہ اس قدرتوانائی خارج کرے گا کہ ان اشیا کا مدار تبدیل ہوکر انہیں خلا میں مزید آگے دھکیل دے گا گا جہاں وہ جل کر بھسم ہوجائیں گی۔

جدید اورمنفرد آلہ 106 سال قدیم مچھلیاں پکڑنے والے جال بنانے والی کمپنی ’’ نٹوسیمو‘‘کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔جس کی خاصیت ہے کہ یہ خلائی کوڑا کرکٹ کو زمین کے مدار سے باہر کھینچ لائے گا۔خلا میں موجود یہ کوڑا تقریبا ایک ٹن وزنی ہے جو خلائی دور کے آغاز سے اب تک بڑھ رہا ہے۔  اس کچرے میں راکٹوں کے خالی خول، مردہ سیٹیلائٹ، شیشے کے ٹکڑے اور پینٹ کے ذرات وغیرہ شامل ہیں جو خلا میں تیررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق  بہت سی اشیا 28000 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے حرکت کر رہی ہیں جس کے باعث زمین کے گرد چکر لگانے والے  بہت سارے سیٹیلائٹس کے ساتھ ان کے ٹکراؤ کا خطرہ ہے جو زمین پرانٹرنیٹ اور موبائل کے مواصلاتی نظام کے لیے اہم ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں