سعودی عرب حملے میں ملوث تھا یانہیں،تحقیقات جاری ہیں،ایران

سعودی عرب حملے میں ملوث تھا یانہیں،تحقیقات جاری ہیں،ایران

تہران:ایرانی حکام نے کہاہے کہ ابھی اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے دہرے حملوں میں سعودی عرب کا کوئی کردار تھا یا نہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے انٹیلیجنس وزیر محمود علوی نے کہا کہ ابھی اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے دہرے حملوں میں سعودی عرب کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکا کو جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ کا ’بین الاقوامی ورژن قرار دیا۔ لاریجانی نے سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسلحے کی ایک حالیہ بڑی ڈیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جمہوریت کو پیسے سے بدل لیا ۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات خود ان کے لیے شرم کا باعث ہیں۔ادھرایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کی انٹیلیجنس حکام نے تہران اور مغربی کرد صوبوں سے 41 افراد کو حراست میں لیا ہے َ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں