آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے شبھمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے، اور پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن جوں کی توں ہے۔

رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما 2 درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے 14 درجے کی ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے بھی اپنی پوزیشن میں ترقی کی ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 3 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار رہا۔

مصنف کے بارے میں