دبئی حکام نے کھمبوں پر لگائے جانے والے "سٹیکروں" کے بارے میں واضح کر دیا

دبئی حکام نے کھمبوں پر لگائے جانے والے

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سڑکوں کے کنارے کھمبوں پر لگائے جانے والے نئے سٹکروں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد واضح کیا ہے کہ ان سٹکروں میں کسی بھی قسم کے سینسر ز نصب نہیں کیے گئے ۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر ان سٹکروں کے بارے میں عوم الناس کا کہناہے کہ اس میں لگے سینسروں سے پیدل چلنے والے افراد کے غلط سڑک کراس کرنے پر نشاندہی ہو سکے گی ۔

اور مزید یہ کہ اس کارڈ میں لگے سینسروں کے ذریعے شہریوں کے سمارٹ کارڈ سے تما م معلومات حاصل کر کے اس کے نام 420درہم کا جرمانہ اس کے ایڈریس پر بھجوادیا  جاتا ہے ۔

۔

تاہم دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کا کہناہے کہ یہ سٹکر محض برقی کھمبوں کا کوڈ ہے ۔جس سے متعلقہ کھمبے میں آنے والی خرابی یا اس کی نشاندہی کے لیے ہے ۔