کورونا کا لاک ڈاؤن 2022 تک رہ سکتا ہے ،بل گیٹس

کورونا کا لاک ڈاؤن 2022 تک رہ سکتا ہے ،بل گیٹس
سورس: File photo

واشنگٹن ،مائیکروسوفٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سال 2022 تک رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگلے چھ ماہ کورونا کی وباء میں بدترین ثابت ہوسکتے ہیں ۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ  میٹرکس ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموا ت کی پیش گوئی کی ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم فیس ماسک پہنیں اور سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں تو اموات کی تعداد میں کمی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ چھ ماہ تک ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا کے سب ممالک سے کورونا ختم نہیں ہوگا اس وائر س کا پھر سے  پھیلنے کا اندیشہ رہےگا ۔ کورونا کی وباء سے  عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات پیدا ہوئے ہیں ۔ اگر ہم مزید 12 سے 18 ماہ تک احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تو حالات معمول پر آسکتے ہیں ۔