بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں

بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈبلن: کم بیک کے بعد بدقسمتی نے عامر کا دامن تھام لیا، فیلڈرز نے 17 کیچز ڈراپ کرتے ہوئے پیسر کی امیدوں کو حسرت میں بدلا۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5 سال پابندی کی سزا مکمل ہونے پر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی، اب تک پیسر نے 17 ٹیسٹ کھیلے جس میں16 کیچز ڈراپ ہوئے، انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ2016 میں محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے ایک ایک مرتبہ الیسٹر کک کو موقع دیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں اسد شفیق نے ہیلز جبکہ یونس نے جیمز ونس کا کیچ ڈراپ کیا، اوول میں اظہر علی نے معین علی کو اننگز جاری رکھنے میں مدد فراہم کی، ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں لیون جانسن کو مصباح الحق اور سمیع اسلم نے مواقع فراہم کرتے ہوئے محمد عامر کو وکٹ سے محروم رکھا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں سمیع اسلم نے2مرتبہ جیت راول کا کیچ چھوڑا، محمد عامر اپنی ہی گیند پر ولیمسن کا ریٹرن کیچ نہ تھام سکے، آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں بھی پیسر اپنی ہی بولنگ پر گیند قابو نہ کرسکے اور پیٹر ہینڈز کومب کو پویلین بھیجنے کا موقع گنوایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈبلن ٹیسٹ: 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 کھلاڑی آوٹ
  دورئہ ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس ٹیسٹ میں احمد شہزاد نے کارلوس بریتھ ویٹ کا کیچ چھوڑا، سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں دوسری سلپ میں اسد شفیق گیند پر قابو پانے میں ناکام رہے، آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ایڈجوائس اور اظہر علی نے ولیم پورٹر فیلڈ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب نے نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا کو وصول کرادیا
 یاد رہے کہ اس دوران اگر محمد عامر کی گیندوں پر کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں