مشرق وسطیٰ میں جہاں چاہیں گے حملہ کریں گے:اسرائیلی فوج کا جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا اشارہ

 مشرق وسطیٰ میں جہاں چاہیں گے حملہ کریں گے:اسرائیلی فوج کا جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا اشارہ

تل ابیب:اسرائیل فوج نے جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کااشارہ دیا ہے۔ اسرائیلی  فوج کے ترجمان نے جنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اشارہ دیا ہےکہ  مشرق وسطیٰ میں جہاں چاہیں گے حملہ کریں گے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنے اطراف نگاہ رکھتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اب اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اب غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا اور یہ آپریشن طویل وقت لے گا۔ جس کے لیے شمال میں ہماری فوج بالکل تیار بیٹھی ہے۔

مصنف کے بارے میں