وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا
کیپشن: نیب کو اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اسماعیل خان نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ نیب نے سنسکرت میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایشیا کے واحد اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم آمدنی والے ورکرز کو غیر قانونی کھدائی روکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اسماعیل خان نے مزید لکھا کہ یہ سب کیا ہے اور کیوں کوئی ادھر خدمت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں موجود اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔