واشنگٹن: امریکا میں چینی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی سروس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اب پلے سٹور اور ایپ سٹور سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک کو دوبارہ بحال کرنے پر جرمانہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد دونوں کمپنیز نے اپنے ایپ سٹورز پر ٹک ٹاک کو دوبارہ فعال کر دیا۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو 5 اپریل تک مؤخر کر دیا تھا۔ اس دوران ٹک ٹاک کے خلاف قانونی کارروائی اور پابندیوں کے معاملے پر بات چیت جاری تھی۔
واضح رہے کہ 2024ء میں ٹک ٹاک امریکا میں دوسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ تھی، اور اس کی بحالی کے بعد اس کے صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔