افغان سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کی جی ایچ کیو طلبی، 76 دہشتگردوں کی فہرست حوالے

افغان سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کی جی ایچ کیو طلبی، 76 دہشتگردوں کی فہرست حوالے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کی جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے۔ افغان حکام کو افغانستان میں چھپے انتہائی مطلوب 76 دہشتگردوں کی فہرست حوالے کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اگر افغانستان ان چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا تو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

اس سے پہلے آج الصبح خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ افغانستان سے کیے گئے حملے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہونیوالے بم دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں