بارہ گھنٹے حراست کے بعد مہران مری ملک بدر

بارہ گھنٹے حراست کے بعد مہران مری ملک بدر

زیوریخ: مرحوم بلوچ رہنما نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے مہران مری کو زیوریخ میں 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا۔ مہران مری کو اہل خانہ سمیت سوئس حکومت نے سوئٹزر لینڈ میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

سوئز حکام نے مہران مری کے بیوی بچوں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہران مری کے سوئٹزر لینڈ میں داخلے پر دس سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مہران مری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں زیورخ ایئر پورٹ پر حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ان کے بیوی اور بچے بھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں