پاکستان ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا

پاکستان ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا

نیو یارک: پاکستان کو ایک بار پھر کامیابی مل گئی۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151 ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔

پاکستان کا انتخاب تین سال کے لیے عمل میں آیا ہے پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال اور قطر بھی منتخب ہوئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے حق میں عالمی برادری کے اعتماد کا ووٹ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔

پاکستان کا انتخاب ان لوگوں کے لیے جواب ہے جو دعویٰ کرتے تھے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں