وزارت ماحولیات کے اسلام آبادمیں چھاپے ، 25 لاکھ پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لیے

وزارت ماحولیات کے اسلام آبادمیں چھاپے ، 25 لاکھ پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لیے
کیپشن: image by twitter

اسلام آباد : وزارت ماحولیات کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر لاکھوں پلاسٹک بیگز قبضے میں لے  لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ماحولیات کا اسلام آباد کو پلاسٹ بیگز سے خالی کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے جہاں لوگوں کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ، اس کے ساتھ پلاسٹ بیگز کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

وزارت ماحولیات نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر  پلاسٹک کے پچیس لاکھ بیگ قبضے میں لے لئے ، صاف اورسرسبزپاکستان مہم کے تحت چودہ اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خصوصی ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں کاروزانہ دورہ کررہی ہیں اوردکانوں اور بڑے سٹوروں میں پلاسٹک بیگ چیک کررہی ہیں۔